Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نامکمل ہونے کا نقطہ اٹھا دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نامکمل ہونے کا نقطہ...
شائع 19 اپريل 2022 02:03pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نامکمل ہونے کا نقطہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے نامکمل قراردے دیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ کمیشن مکمل موجود ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن آرڈرجاری نہیں کرسکتا ، الیکشن کمیشن مکمل فعال نہیں ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے آرٹیکل 218 سمیت دیگرحوالے بھی دیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ جوعدالتی حکم 30 روزکا آیا اس پرکیا کہیں گے؟ جس پر انورمنصورنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستانی اور بھارتی قوانین کا تقابلی جائزہ لیا، پاکستانی قانون کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کوفنڈ دے سکتے ہیں۔

انورمنصور نے دلائل مکمل کرنے کیلئے تین روز کی استدعا کی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

شاہ محمود قریشی اور فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے گھبرانے والے نہیں جس کی ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ کیس میں کچھ بھی نہیں جتنے بھی فنڈز ملے سب قانونی ہیں۔

Election Commission

foreign funding case