Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

34رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج 11 بجے کابینہ سے حلف لیں گے، کابینہ میں 30 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔
شائع 19 اپريل 2022 09:52am

اسلام آباد: 34رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج 11 بجے کابینہ سے حلف لیں گے، کابینہ میں 30 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے فہرست جاری کردی، مسلم لیگ (ن) 14، پیپلز پارٹی 11 اور جے یو آئی کو 4 وزارتیں ملیں گی جبکہ ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی عوامی کے درمیان 7 وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔

وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف ،احسن اقبال ،رانا ثناء اللہ ،سردار ایاز صادق ،رانا تنویر ،خرم دستگیر ،مریم اورنگزیب ،خواجہ سعد رفیق ،میاں جاوید لطیف ،ریاض حسین پیرزادہ ،مرتضی جاوید عباسی اوراعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ ،نوید قمر ،شیری رحمان ،عبدالقادر پٹیل ،شازیہ مری ،سید مرتضی محمود ،ساجد حسین ، احسان الرحمان اورعابد حسین کابینہ میں شامل ہیں۔

جے یو آئی سے اسد محمود ،عبدالواسیع ،مفتی عبدلشکور ، طلحہ محمودجبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔

اس کے علاوہ بی اے پی سے اسرار ترین ،شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔

وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمان خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں جبکہ قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک دورے کے باعث حلف نہیں اٹھا رہے،وہ وطن واپسی پر حلف اٹھائیں گے۔

federal cabinet

اسلام آباد

takes oath

chairman sadiq sinjrani

PM Shehbaz Sharif