Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ملک...
شائع 18 اپريل 2022 04:58pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کے کارنامے سب کے سامنے آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پی ٹی آئی کی کرپشن سامنے لے آیا، سابق حکمرانوں کی چوری پکڑی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف غیرممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی توسزاہوگی، چیریٹی کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا گیا، پی ٹی آئی کا بیانیہ حقائق کے خلاف ہے۔

مسلم لیگ ن ترجمان نے کہا کہ 349 کمپنیاں اور88 افراد کا ڈیٹا ظاہرہی نہیں کیاگیا، اسٹیٹ بینک کےمطابق کئی اکاؤنٹس ظاہرنہیں کیےگئے جبکہ پیسےبھیجنےوالے16بڑے متنازع ذرائع چھپائےگئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پی ٹی آئی کی چوری پکڑچکا ہے، عمران خان نےجھوٹا کاغذ عوام کےسامنےلہرایا، فارن فنڈنگ کیس کوبھی سازش کاحصہ بنانےکی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ترقی چاہئے یا جھوٹ کا پلندہ عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb