Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کا عمران خان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2022 04:03pm
ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میُں ) چھوٹے ہیں، تم پچھترویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔

دریں اثنا عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ "عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو"۔

واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کیس میں بیرونی ممالک سے پیسے لینے کا الزام ہے اور معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

imran khan

Aamir Liaquat Hussain

Pakistan Tehreek e Insaf