Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کئے جائیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔
شائع 18 اپريل 2022 02:28pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کئے جائیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

شیڈول

deputy speaker