Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر...
شائع 18 اپريل 2022 02:22pm
Photo: FILE
Photo: FILE

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔

یہ پی ٹی آئی کے عبدالقیوم نیازی کے مستعفی ہونے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جب ان کے خلاف ان کی پارٹی کے اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد دائر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے اسمبلی کا اجلاس بلایا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلامقابلہ منتخب ہو گئے، جبکہ 19 رکنی مشترکہ اپوزیشن نے اس عہدے کیلئے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔

ہفتے کے روز آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے صدر کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے نئے اجلاس کے بل کے ذریعے نئے وزیر اعظم کے لیے انتخابات کا نیا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ عبدالقیوم نیازی گزشتہ سال اگست میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ ماجد خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

Prime Minister Azad Kashmir

azad kashmir assembly

Sardar Tanveer Ilyas