Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد درخواست نمٹا دی گئی

ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق سامنے رکھ کر ریفارمز کرے اور حقوق کا تحفظ کرے، چیف جسٹس اطہر من اللہ
شائع 18 اپريل 2022 01:41pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءشہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی، شہباز گل کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ابھی ایف آئی اے کے جواب کی کاپی ملی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس طرح تو نام نہیں ڈال سکتے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار موجود ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ پی این آئی ایل لسٹ سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی تھی، جب تک نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے تو پی این آئی ایل لسٹ میں نام ڈالا جاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ایف آئی اے کو بھی چاہیئے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق سامنے رکھ کر ریفارمز کرےاور حقوق کا تحفظ کرے۔

بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کے نام لسٹ سے نکالے جانے کے بعد کیس نمٹا دیا۔

IHC

اسلام آباد

Shehzad Akbar

Chief Justice Athar Minallah

shehbaz gill