Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سازش پرحکومت کا تختہ الٹا گیا: شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ...
شائع 18 اپريل 2022 12:45pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ امریکی سازش پرحکومت کاتختہ الٹاگیا، ہمیں پتا ہےکہ آپ نے غلط کام اور آئین شکنی کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے آج میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا ہے، جو کام 4 سال سے رکا ہوا تھا اس کو 3 دن میں مکمل کرکے افتتاح کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں چور باپ بیٹے کو لاکر بیٹھا دیا گیا ہے، بلاول بتائیں کہ کیا واشنگٹن میں تمام معاملات طےنہیں ہوئے؟ واشنگٹن میں بلاول کو وزیرخارجہ بنانےکا فیصلہ ہوا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سازش کےتحت الیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجاگیا، ان لوگوں کےہاتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخون سےرنگےہوئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سےجب بھی جاؤنگا میڈیا کو بتا کر جاؤں گا، اقتدار کیلئےپاکستان نہیں آیاتھا،عمران خان کیلئے پاکستان آیاتھا، عمران خان کےساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوا ہوں۔

SAPM

imran khan

shehbaz gill