رمضان المباک میں کراچی میں تربوز کی مانگ کتنی ہے؟
رمضان المباک میں سب سے زیادہ کھایا جانیوالا پھل تربوز جوکہ غذائیت کے اعتبار سے مرغوب ہونے کے ساتھ انسانی جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتاہے۔
آج نیوز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں وٹامن اے، بی اورسی بھی شامل ہے جبکہ افطاری میں شامل دیگر نعمتوں کے ساتھ یہ بھی دسترخوان کا لازمی جز ہے۔
شہر قائد میں رواں سال ماہ رمضان میں تربوز کی قیمت فی کلو 70 سے 80 روپے ہے جبکہ شہر میں جگہ جگہ ٹھیلوں دکانوں پر بکنے والے اس پھل میں 95 فیصد پانی پایاجاتاہے جوکہ انسانی جسم کےلیے بے حد مفید ہے
تربوز بیچنے والے بیوپاری کا کہنا ہے کہ مال اچھا ہو تو خوب کمائی ہوتی ہے،فی کلو کے حساب سے بکتا ہے اور شہری چھانٹ کر خریدتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق اس میں وٹامن سی، اے، میگنیشئم ، پوٹاشئیم ، وٹامن بی ون، بی فائیو اور بی سکس شامل ہیں ، کینسر، اور امراض قلب کے علاج میں بھی مفید ہے
تاہم تربوز نوے فیصد پانی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے انتہائی رس دار پھلوں میں شامل ہے،اس پھل کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
Comments are closed on this story.