Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کی حلف برداری مؤخر، قانونی ماہرین کیا کہتےہیں؟

قانونی ماہرین کے مطابق آئین کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوئس منظور کرنے کے پابند ہیں۔
شائع 18 اپريل 2022 12:41pm
حمزہ شہباز  ــــ فوٹو فائل
حمزہ شہباز ــــ فوٹو فائل

وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے والے حمزہ شہباز کی حلف برداری کھٹائی میں پڑگئی۔

آج نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے حمزہ شہباز کی بحیثیت وزیر اعلی پنجاب تقریب حلف برداری مؤخر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے صوابدیدی اختیاراستعمال کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کو عہدےسے ہٹا دیا۔

دریں اثنا وزیراعظم نے سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق آئین کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوئس منظور کرنے کے پابند ہیں۔

تاہم دوبارہ جائزہ لینے کے لیے سمری واپس وزیراعظم کو بھیج سکتے ہیں اور پھر سمری ملنے پر صدر مملکت کو 10 دن کے اندر اسے منظور کرنا ہوتا ہے۔

اس معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے آئین کے تحت گورنر ہی وزیراعلیٰ سے حلف لیتے ہیں،وزیراعظم کے پاس گورنر کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں ہوتا، یہ صدر کا اختیار ہے۔

اس کے علاوہ قانونی ماہرین کا مانناہے کہ جب تک صدر مملکت کی جانب سے سمری منظور نہیں ہوتی، تب تک گورنر اپنے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

Shehbaz Sharif

Arif Alvi

Hamza Shehbaz

Umar Sarfraz Cheema