Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میٹرو بس کے نئے سیکشن کیلئے رمضان میں مفت ٹکٹ کا اعلان

عوامی مفاد کے اس منصوبے سے 50 ہزار شہریوں کو یومیہ سفری سہولت میسر ہوگی، منصوبے کی تکمیل پر 16ارب روپے کی لاگت آئی۔
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2022 03:10pm

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا۔

عوامی مفاد کے اس منصوبے سے 50 ہزار شہریوں کو یومیہ سفری سہولت میسر ہوگی، منصوبے کی تکمیل پر 16ارب روپے کی لاگت آئی، منصوبے پر تعمیرات کا آغاز جنوری2017 میں ہوا تھا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر منصوبہ ایک ہفتےمیں مکمل ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے نے 2018 میں آپریشنل ہوناتھا،اس منصوبےکااصل تخمیہ 16 ارب روپے تھا،2018میں حکومت بدلی تو منصوبہ بدترین تاخیرکاشکار ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کاعظیم دوست ہے،ترکی نےپاکستان کاہرمشکل وقت میں ساتھ دیا ،چین کی جانب سے سی پیک منصوبہ خطےکاگیم چینجرہوگا،لاہورکا اوریج لائن منصوبہ چین کا تحفہ ہے ،کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبےمیں ثابت نہیں ہوسکا۔

شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر اوروزراءکےپاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں، سابق حکمرانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں تھی، دن رات محنت کرنے پر چیئرمین سی ڈی اےاور ان کی ٹیم کاشکریہ، ملک بڑی مشکل اور قربانیوں سے بنا ہے۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے مزید کہا کہ ترکی ہرمشکل وقت میں پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑا ہے،یہ منصوبہ 4 سال تعطل کا شکار رہا، دفاعی اخراجات ہمیشہ قومی آمدن سے پورے کئے جاتے ہیں،بد قسمتی سےپی ٹی آئی دورمیں دفاعی اخراجات کیلئےبھی قرض لیاگیا، تعطل کی وجہ سےمنصوبے کو 4 ارب سے زائد نقصان ہوا،ہم ترکی کےصدراورترک عوام کےبھی شکرگزارہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں میڑوبس سروس مفت فراہم کی جارہی ہے،یہ منصوبہ اسلام آباد کے افراد کیلئے محمد نوازشریف کاتحفہ تھا، منصوبےکی تکمیل پر نوازشریف کا شکر گزار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ خدمت کاساتھ دیناہے یافریب کا ساتھ دینا ہے، جھوٹ کاساتھ دینا ہے یا وعدوں کی تکمیل کاساتھ دینا ہے، آپ کو گبھراہٹ ہوگی، عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی ہے، اب ہم ساری جماعتیں دن رات محنت اور لگن سے عوامی فلاح کیلئے کام کریں گے اور اگر سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوتی ہے تو ہو لیکن میں اسی رفتار سے کام کروں گا جس کا میں عادی ہوں۔

اس سے قبل 16مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیواسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منصوبہ فعال کرنے کا حکم دیا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایاکہ ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 15بسیں مہیا کی جا رہی ہیں ،جو ہفتے سے چلائی جائیں گی۔

شہباز شریف نے 4 سال سے التواء کے شکار منصوبے کا جائزہ لیا اور تاخیر کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو منصوبے پر التواء کا کوئی جواز نہیں بنتا، 16ارب خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ التواء کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔

دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو 16 مارچ کو میٹرو بس پشاور موڑ تا ایئرپورٹ تک چلانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے بہارہ کہو، روات تا پشاورموڑ میٹرو بس چلانے اور موٹروے کنکشن کی فزیبیلٹی فوری بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمرکاردعمل

وزیراعظم کی جانب سے پشاور موڑ تا ایئرپورٹ میٹرو سروس کا افتتاح پرپی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سی ڈی اے نے دس اپریل کو میٹرو منصوبے کے افتتاح کا اعلان کیا تھا.

پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ منصوبے کا اپریل کے پہلے ہفتے میں افتتاح ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی ڈرامے بازی شروع کردی۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif