Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی افواج نے یوکرینی شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کرلیا

ماریوپول فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد روسی فوجی کے قبضے میں آنے والا پہلا بڑا شہر ہے۔
شائع 17 اپريل 2022 01:25pm

کیف: روسی افواج نے یوکرینی شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کرلیا، فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد روسی فوجی کے قبضے میں آنے والا یہ پہلا بڑا شہر ہے۔

روسی افواج نےیوکرینی شہرماریوپول پرمکمل قبضہ کرلیا جبکہ روسی فضائیہ نےکیف پربھی فضائی حملےتیزکردیئے۔

یوکرینی صدر دلودمیرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ ماریوپول شہرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اب تک روسی فوج کے قبضے میں آنے والا یہ پہلا بڑاشہرہے، روس یوکرین میں ہرچیزکوتباہ کردینا چاہتا ہے، عالمی برادری کو روس کی جانب سے ایٹمی حملے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

russian troops

kyiv

Mariupol