Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر شاداب خان کو مکہ مکرمہ میں مقامی دکانداروں کی جانب سے دعوت افطار

کرکٹر شاداب خان مکہ مکرمہ موجود ہیں ساتھ ہی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مقامی دکانداروں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے ہیں۔
شائع 17 اپريل 2022 02:15pm
شاداب خان  ٹوئٹر فوٹو
شاداب خان ٹوئٹر فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز شاداب خان ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے سعودی عرب میں موجود ہیں،جہاں انہیں مقامی دکاندار کی جانب سے افطار پر مدعو کیا گیا۔

کرکٹر شاداب خان نے ٹوئٹر پر افطار پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ مکہ مکرمہ موجود ہیں ساتھ ہی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مقامی دکانداروں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں یہاں کے دکانداروں کے ساتھ افطاری کرنے میرے لیے اعزاز کی بات ہے جبکہ میں نے ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی مہمان نوازی اور محبت کا بہت شکریہ، اللہ آپ سب کو خوش رکھے، مسجد الحرام میں سب کے لیے دعا ہے کہ اللہ سب کو صحت اور خوشیاں دے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان کو بابرکت مہینہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

قومی کھلاڑی نے اس سے قبل عمرے کی ادائیگی کی تصویر بھی شیئر کی تھی.

Saudi Arab

pakistani crickter