Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست کیلئے 5 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
شائع 17 اپريل 2022 10:10am

ہنگو: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت 5 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ضمنی انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 میں 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار سے زائدہے۔

ضمنی انتخاب کیلئے 210پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 110 حساس جبکہ 77انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،5ہزار اسیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کیلئے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

KPK

by election

Polling

Hangu