Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت

شاداب خان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
شائع 16 اپريل 2022 10:30am
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں ـــ فوٹو فائل
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں ـــ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شاداب خان نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاداب خان نے بلقیس ایدھی اور عبدالستار ایدھی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ ہم آپ کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ بلقیس ایدھی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں تھی۔

تاہم بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج تھیں، جہاں وہ دوران علاج دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔

faisal edhi

Edhi Foundation