Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکّہ میں عمران خان کیلئے کس نے دُعا کی؟

پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے مکّہ میں دُعا کس نے کی ہے۔
شائع 15 اپريل 2022 01:36pm
ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے مکّہ میں دُعا کس نے کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف اداکارہ وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جوکہ مکّہ میں لی گئی تھی۔

تاہم ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ میں ایک پرچی ہے، جس پر عمران خان کا نام درج ہے ساتھ ہی اُن کے لیے دُعا لکھی ہوئی ہے۔

مزید براں پرچی پر درج دُعا میں لکھا گیا کہ اللّہ تعالیٰ! عمران خان اور پاکستان کی حفاظت کرے، اور بہت جلد عمران خان کو طاقت کے ساتھ واپس بھیجے۔

اس کے علاوہ وینا ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ کیپشن میں پنجابی زبان میں لکھا کہ 'عمران خان تینوں رب دیاں رکھاں'۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصویر اُن کی ہے یا کسی اور خاتون کی ہے۔

imran khan

Makkah