فوج کیخلاف پروپیگنڈے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ فوج کیخلاف پروپیگنڈے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
آج نیوز کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے کئی لوگوں کو سوالات کے جوابات مل گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی تبدیلی میں بین الاقوامی کیساتھ کچھ مقامی اور غیر مقامی لوگ بھی شامل ہیں، اگر کوئی ادارہ مخصوص کیس کیلئے اپنے دروازے کھولے تو پھر بات کرنا ہمارا حق ہے۔
انہوں نے فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے میں کہا کہ چند ہفتوں سے فوج کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز فوج کیخلاف مہم چلارہے تھے.
تاہم بیرسٹرسیف نے کہا کہ فوج کیخلاف پروپیگنڈے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن اگر پی ٹی آئی کے ورکرز اگر ملوث ہیں تو بھرپور تنظیمی کارروائی بھی کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.