Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی پیش کش مسترد

شہزادہ الولید بن طلال کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کے بعد کی قدر کے مطابق نہیں ہے۔‘
شائع 15 اپريل 2022 12:17pm
ایلون مسک ___ فوٹو سی این بی سی
ایلون مسک ___ فوٹو سی این بی سی

سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر 41 ارب 39 کروڑ روپے خریدنے کی پیش کش مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کے بعد کی قدر کے مطابق نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹوئٹر کے ایک بڑے شراکت دار کی حیثیت سے کنگڈم ہولڈنگ اور میں اس پیش کش کو مسترد کرتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 41 ارب 39 کروڑ ڈالر میں خریدنے کی پیش کش کی تھی۔

ایلون مسک کی پیش کش 54.20 ڈالر فی حصص بنتی ہے جو کہ یکم اپریل کو ٹوئٹر کے سٹاک کی اختتامی قیمت کے 38 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk