Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھوٹ پر جھوٹ نہ بولو، جواد احمد کی عمران خان پر تنقید

معروف گلوکار جواد احمد نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ’تمہیں اچھی طرح پتا ہےکہ تمہیں کس نےنکالاہے۔
شائع 14 اپريل 2022 03:02pm
گلوکار جواد احمد ____ فائل فوٹو
گلوکار جواد احمد ____ فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے عمران خان پر تنقید پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'عمران خان جاتے جاتے بھی جھوٹ پر جھوٹ نہ بولو'۔

اپنے ٹویٹر بیان میں جواد احمد نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو گزشتہ روز پشاور میں جلسے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہون نے کہا کہ ’تمہیں اچھی طرح پتا ہے کہ تمہیں کس نےنکالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمہیں امریکا نےنہیں، ان لوگوں نے نکالا ہےجنہوں نے تمہارے لمبے لمبے 2 دھرنے کروائے، جب تم سارا وقت TV پر آکر تقریریں کرتے تھے‘۔

imran khan

singer