Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی

پاکستان تحریک انصاف کے 24 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے متحدہ...
شائع 14 اپريل 2022 02:41pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان تحریک انصاف کے 24 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

منحرف اراکین نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے افطار ڈنر میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اس موقع پر ناراض ارکان نے کہا کہ بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف اسپیکر آفس میں ریفرنس جمع کرایا گیا، اب پرویز الٰہی کا پیغام آ رہا ہے کہ واپس آ جائیں، کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے اور ریفرنس کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بیشتر پی ٹی آئی ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہونے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چند روز قبل 24 ناراض ارکان کیخلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کرایا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ ان ارکان کا تعلق جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

Jahangir Tareen Group