Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف کا پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2022 02:48pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم شہباز شریف کا پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار، آج پھر معاشی ٹیم سے بریفنگ لی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب،زبیرعمر،عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔

انہوں نے معاشی ٹیم کو ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدمات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی جانب سے مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister