Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی نےکارکنان کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی

تحریک انصاف نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو ہراساں کیخلاف اسلام...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2022 02:49pm
Photo: FILE
Photo: FILE

تحریک انصاف نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو ہراساں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست مین سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر انکی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے،غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کو روکا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں، مختلف نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے۔

درخواست کے مطابق حکمران جماعت کی ایماء پر کارکنان کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، سیاسی بنیادوں پر چادر چار دیواری پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

IHC

اسلام آباد