پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا
سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی، اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔
آج نیوز کے مطابق تحریک انصاف حکمران جماعت کے بعد اپوزیشن بن چکی جبکہ عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا مقصد نئی حکومت کو وقت پورا کئے بغیر نئے الیکشن کا انعقاد ہے۔
تاہم گزشتہ روز پشاور جلسے سے باضابطہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔
دریں اثنا پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہے کہ اب پارٹی کے ہر کارکن کا ایک ہی مشن ہے، غیرملکی سازش کا جواب انتخابات کے ذریعے دیا جائے گا۔
پشاور جلسے میں عمران خان نے آئندہ کا لائحہ عمل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ہفتے کی شام احتجاج کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ 16 اپریل کو کراچی میں جناح گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔
تاہم 23 اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے 24 اپریل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 30 اپریل کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے ۔
Comments are closed on this story.