Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر بول پڑیں

حال میں ہی عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی ہوئی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز سے جوڑے کے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
شائع 13 اپريل 2022 02:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

معروف ٹی وی میزبان پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر نے بھی شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر بول پڑیں۔

حال میں ہی عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی ہوئی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز سے جوڑے کے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کے ہمراہ تمام تصاویر ڈلیٹ کردی ہیں جبکہ عامر لیاقت بھی انسٹاگرام دانیہ کو فولو نہیں کر رہے ہیں، ان تمام وجوہات کو جواز بنا کر سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم تھیں۔

اسی اثنا میں دانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے ویڈیو پیغام میں افواہیں پھیلانے والوں سے ایسا نہ کرنے کی اپیل بھی کی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ہیں، ہم دونوں میں علیحدگی نہیں ہوئی ہے۔

Aamir Liaquat

syeda dania shah