Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی

گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 2 وزرائے اعظم اور اہم شخصیات کی ایم کیوایم کے دفتر آمد ہوئی ہے، جس میں ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے ساتھ دینے کی درخواست کی تھی
شائع 13 اپريل 2022 11:42am
فوٹو فائل ـــــ  آج نیوز
فوٹو فائل ـــــ آج نیوز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ملکی سیاست میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بننے جاری ہے۔

آج نیوز کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 2 وزرائے اعظم اور اہم شخصیات کی ایم کیوایم کے دفتر آمد ہوئی ہے، جس میں ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے ساتھ دینے کی درخواست کی تھی جبکہ آج نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز کا بھی دورہ کیا (فوٹو: عمران خان/فیس بک)
وزیر اعظم نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز کا بھی دورہ کیا (فوٹو: عمران خان/فیس بک)

یاد رہے کہ 9 مارچ کو سابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے ملکی سیاست میں درپیش مشکلات کے سبب سیاسی حمایت کی درخواست کی تھی۔

دریں اثنا 12مارچ کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی بہادرآباد کا دورہ کیا جبکہ دو روز قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی بہادر آباد مرکز کا دورہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف خصوصاً ایم کیوایم سے ملاقات کیلئے کراچی آرہے ہیں اور ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے۔

MQMP

PTI governemt

PDM

shahbaz sharif