Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: غیرملکی خاتون اور اے ایس آئی کے درمیان جھگڑا، مقدمہ درج

اسلام آباد: ویمن پولیس اسٹیشن میں غیرملکی خاتون کا جھگڑا ، اے ...
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022 03:53pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: ویمن پولیس اسٹیشن میں غیرملکی خاتون کا جھگڑا ، اے ایس آئی کی شرٹ پھاڑدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں غیر ملکی خاتون کا خاتون لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا، اے ایس آئی پروین کی شرٹ پھاڑ کر زخمی کر دیا۔

غیرملکی خاتون مارشل آرٹ بھی جانتی ہیں، پولیس نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خاتون کو بغیر ویزہ پاکستان مین رہائش پر ستارہ مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا، خاتون کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، خاتون کا تعلق روس سے ہے۔

اسلام آباد

police

Women