Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کردیں

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی, وہ مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
شائع 12 اپريل 2022 01:16pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا، ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کردیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔

وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

شہباز شریف نے پینشنرز کی پینشن میں اضافےاور کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کر دیا۔

شہبازشریف کی وزیراعظم آفس کےافسران اورعملےسےملاقات ہوئی،جس میں وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔

ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا،ایمان داری،شفافیت،مستعدی،انتھک محنت رہنماءاصول ہیں۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif