Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان بے شک سڑکوں پر پھرتے رہیں: شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب عمران خان کی کرپشن پر خاموش رہا، ہم کسی کیخلاف کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے، تاہم نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیئے، سابق وزیراعظم
شائع 12 اپريل 2022 12:17pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،مجرم حکومت سے عوام کی جان چھوٹ گئی ہے، عمران خان بےشک سڑکوں پر پھرتے رہیں، موجودہ حکومت نے کسی کی گرفتاریاں نہیں کرنی، چیئرمین نیب عمران خان کی کرپشن پر خاموش رہا، ہم کسی کیخلاف کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے، تاہم نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیئے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں مسلم لیگ ن کیخلاف کیسز چلیں، عوام کو کیمرے لگا کر کرپشن کے بارے میں بتایا جائے، نیب کو ختم کر کے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیئے ، نیب میں کیمرے لگانے کی عدالت میں درخواست دی جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب چیئرمین بتائے کہ اپنے دور میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا اور ان سے کتنی برآمدگی ہوئی، عمران خان کخلااف ایک کرپشن کا ریفرنس فائل نہیں ہوسکا،کسی کیخلاف کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے، اگر ملک میں سیاست کھیلنی ہے تو نیب کا ادارہ موجود ہے۔

رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان بیشک سڑکوں پر پھرتے رہیں، موجودہ حکومت نے کسی کی گرفتاریاں نہیں کرنی، کسی میڈیا کو جلسے کی کوریج سے روکنے کا حکم نہیں دیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیشہ وقار اور عزت کے ساتھ مسلم لیگ ن نے سیاست کی ہے، مجرم حکومت سے عوام کی جان چھٹ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ عارف علوی کے دانتوں میں درد ہیں، کل شایدٹوٹھ برش نہیں کیا اس لئے عارف علوی حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

Shehbaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

imran khan