Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

عمران خان کے بعد اب آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم کی کرسی بھی خطرے میں پڑ گئی، اپنی ہی پارٹی کے ممبران نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022 03:47pm

مظفر آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔

عمران خان کے بعد اب آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم کی کرسی بھی خطرے میں پڑ گئی، اپنی ہی پارٹی کے ممبران نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

وزیر مالیات ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی،جس پر 25 اراکین کے دستخط ہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا ہے۔

ادھر اراکین نے قانون ساز اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن بھی جمع کرئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر 14 روز کے اندر اجلاس طلب کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کخلااف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جبکہ تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہےجبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا اسمبلی توڑنے کا اختیار ختم ہو گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف بھی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی جس کی کامیابی پر عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوگئے۔

Muzaffarabad

no confidence motion

PM Azad Kashmir