Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، فواد چوہدری

(ن) لیگ سیاسی حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھوچکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں، رہنماء پی ٹی آئی
شائع 12 اپريل 2022 11:12am

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے کہا ہے کہ چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں ۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ (ن) لیگ سیاسی حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے، 135حلقوں سے استعفے آچکے ہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھوچکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Fawad Chaudhary