شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے کیا غلطی کی؟
اسلام آباد: شہباز شر یف نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے جلد بازی میں ایک لفظ پڑھ کر ایک لفظ چھوڑ دیا۔
گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور اس طرح اقتدار کی منتقلی کا عمل پورا ہوگیاتاہم اس دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے شہباز شریف نے آئین کے ساتھ ’قانون‘ نہیں پڑھا۔
عہدے کا حلف اُٹھانے کے دوران شہباز شریف نے جلد بازی میں آئین و قانون کی جگہ صرف آئین پڑھا اور قانون چھوڑ دیا،جس پر صادق سنجرانی نے دوبارہ جملہ دہرا کر شہباز شریف کی توجہ اس جانب دلائی۔
حلف برداری کی تقریب میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، سردار اخترمینگل، ایم کیوایم کے سیدامین الحق، جمہوری وطن پارٹی کے زین بگٹی، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، حمزہ شہباز شریف، علیم خان، عون چوہدری، مسلم لیگ نون کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق سمیت سابق متحدہ حزب اختلاف کے اکابرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments are closed on this story.