روپے کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 1.83 روپے سستا ہوگیا
کراچی: کئی دنوں کی مسلسل مندی کے بعد پیر کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی کرنسی ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر ابتدائی تجارت میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں 1.83 روپے کی کمی کے بعد 183.20 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 روپے سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ گزشتہ کاروباری دن گرین بیک کے مقابلے میں 3.50 روپے اضافے کے بعد ڈالر کے مقابلے 184.68 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پیر کی صبح کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1450 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ ملک نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کے لیے تیار ہے جس میں اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف کو واضح اکثریت حاصل ہے۔
کے ایس ای انڈیکس آج 45000 کی حد عبور کر گیا اور دن کے آغاز پر 45894 پوائنٹ پر ٹریڈ ہوا۔ پی ایس ایکس نے 1300 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا۔
Comments are closed on this story.