Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی برطرفی پر حریم شاہ رو پڑیں

حریم شاہ نے کہا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔‘
شائع 11 اپريل 2022 01:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی پر افسردہ ہوگئیں۔

مقبول فوٹو شئیرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمران خان کی برطرفی پر آنسوں بہا رہی ہیں۔

تاہم وڈیو کے دوران ان کے شوہر بلال شاہ اُن سے پوچھتے ہیں اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیوں رو رہی ہو؟ عمران خان چلا گیا اس لیے رو رہی ہو، کوئی بات نہیں جئے بھٹو ۔‘

علاوہ ازیں ویڈیو کے کیپشن میں ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔‘

خیال رہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہیں عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

PTI governemt

imran khan

Hareem Shah