وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی آمنے سامنے
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آج ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کا میدان سجے ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔
وزیر اعظم کے امیدوار کی کیلئے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے اپنے اپنے کاغذات جمع کرائے۔
تاہم تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو مقدمات کا سامنا ہے، ایسے میں وہ قائد ایوان منتخب نہیں ہوسکتا، اُن کے اعتراض کو مسترد کردیا گیا۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد دوپہر 3 بجے تک اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں تمام اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے جبکہ کامیاب ہونے والا امیدوار رات 8 بجے وزیراعظم کا حلف اٹھائے گا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے طلب کیا تھا۔
Comments are closed on this story.