Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد نہ ہوئے تو استعفی دیں گے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ...
شائع 10 اپريل 2022 04:45pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد نہ ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی کو یقین ہے کہ حکومت کو غیر ملکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے کے لیے وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑ رہے ہیں، جن پر انتخابات کے دن منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد نہ ہونے پر پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفے دینا شروع کر دے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان واپس اسکوائر ون پر پہنچ گیا ہے اور قوم کو دوبارہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری قوم غیر ملکی مسلط حکومت کے خلاف عمران خان سے رہنمائی لینا چاہتی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کال پر آج عشاء کی نماز کے بعد مظاہرے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے پاکستان کو اس بحران میں دھکیلا ہے اس نے ریاست سے دشمنی کی، عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے بحران مزید گہرا ہوا ہے۔

fawad chaudhry

Shehbaz Sharif