Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدم اعتماد کامیاب: پی سی بی میں تبدیلیوں کا امکان

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں...
شائع 10 اپريل 2022 04:15pm
Photo: FILE
Photo: FILE

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجا نے قریبی دوستوں سے مشاورت کرلی ہے، عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کےحق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے ساتھ بورڈ کے اہم آفیشلز کی چھٹی بھی یقینی ہے۔

جبکہ رمیز راجا کے مستعفی ہونے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔

cricket

Vote of No Confidence