نئے قائد ایوان کیلئے شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد: نئے قائد ایوان کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
گزشتہ روز عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اب نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آج دوپہر 2 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نئے قائد ایوان کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں۔
شہبازشریف نے خود کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں جبکہ شہبازشریف کی جانب سے 12 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے قائد ایوان کلئےک سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ عامر ڈوگر اور علی محمد خان ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.