Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماردی، حادثے میں 6...
شائع 10 اپريل 2022 01:22pm

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماردی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

روجھان سے سبزی منڈی راجن پور رکشے پر سوار 6 بیوپاری راجن پور کی سبزی منڈی کی جانب جارہے تھے کہ عمرکوٹ کے قریب سامنے سے اوورٹیک کرتے ٹرک نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چھٹا اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس تھانہ عمرکوٹ نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرک قبضہ میں لے لیا اور مقدمہ درج کر لیا ۔

مرنے والوں میں فیاض احمد، مختیار، علی بخش، عظیم، امجد علی، نثار احمد شامل ہیں ۔

راجن پور میں گڑھے میں دم گھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

دوسری جانب راجن پور کے علاقے ہڑند میں گڑھے میں دم گھٹنے سے 3مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

تینوں مزدور گدھے کو بچانےکیلےےگڑھےمیں کودےتھے، تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔