Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیاء کپ سری لنکا سے کسی اور ملک منتقل کئے جانے کا امکان

سری لنکا میں خراب سیاسی صورتحال کے پیش نظر رواں برس ہونے والا ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔
شائع 10 اپريل 2022 01:16pm

کولمبو: ایشیاء کپ 2022 سری لنکا سے کسی اور ملک منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سری لنکا میں خراب سیاسی صورتحال کے پیش نظر رواں برس ہونے والا ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

لوکل میڈیا کے مطابق ہنگاموں اور احتجاج کے باعث ایونٹ کو کسی دوسرے ملک منتقل کےڑ جانے کا امکان ہے۔

اسی حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں ہوگا،ایشیا کپ ٹی 2027اگست سے 11ستمبر تک سری لنکامیں شیڈول ہے۔

Colombo

Shift