Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ سنی لیون نے شادی کی سالگرہ پر کس دن کو یاد کیا؟

بھارتی اداکارہ نے گذشتہ روز اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائی اور ساتھ ہی اپنے شوہر ڈینیل ویبر سے وابستہ اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا۔
شائع 10 اپريل 2022 01:33pm
بھارتی اداکارہ سنی لیون  ____ فوٹو فائل
بھارتی اداکارہ سنی لیون ____ فوٹو فائل

معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کو شادی کی 11ویں سالگرہ پر زندگی کی پرانے یادیں شئیر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے گذشتہ روز اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائی اور ساتھ ہی اپنے شوہر ڈینیل ویبر سے وابستہ اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے میرے اور ڈینیل کے پاس پیسے نہیں تھے، ہم نے استقبالیے میں ملے پیسوں کے لفافے کھول کر ادائیگی کی تھی۔

تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اپنی شادی کی کہانی بہت پسند ہے مزید کہا کہ یہ ہمارا راستہ ہے، یہ سفر ہم نے ساتھ گزارا ہے، سالگرہ مبارک ہو، بے بی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیونی اور اُن کے شوہر نے شادی کا لباس زیب تن کرکیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس دن سرخ لہنگا اور زیورات کا انتخاب کیا تھا جبکہ دونوں گوردوارے کے اندر ہاتھ جوڑے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہم کس طرح اکٹھے ہوئے، یہ سفر محبتوں کے بغیر ممکن نہیں تھا جو ہمارے درمیان ہے۔

انسٹاگرام پر ایک صارفین کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Indian Actress

Bollywood stars