Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اردو ) کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر گمراہ کن خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا۔
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2022 01:13pm

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے، خبر میں متعلقہ حقائق نظرانداز کئے گئے، معاملہ جلد بی بی سی سے اٹھایا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اردو ) کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر گمراہ کن خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی اردو کی شائع ہونے والی خبرمکمل طورپر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈا خبرمیں متعلقہ حقائق نظراندازکے۔گئے ، خبر میں ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر اندازکی گئیں ،برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر منظم پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے، پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی کی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے اور اسے ماضی میں بھی متعدد خبروں پر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو جرمانے بھی ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈا پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

ISPR

News