عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے سے قبل آخری حکم کیا دیا؟
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے سے قبل اپنا آخری حکم کیا دیا؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءرہنما شہباز گِل کے مطابق عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم اپنے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا جبکہ وزیراعظم نے رخصت ہوتے ہوئے عملے سے ملاقات بھی کی۔
وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔
انہوں نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔
شہباز گل کے مطابق عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
Comments are closed on this story.