Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں میں شاہ فہد ، نو الدین ، صابرین ، شیرمان اللہ اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
شائع 10 اپريل 2022 11:49am

بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب دہشت گرد افراد تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقہ زندی فلک شیر میں موجود ہیں جس پر انہوں نے فوری پولیس کے ہمراہ آپریشن شروع کیا۔

چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ شروع ہوئی ایسے میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم مقابلے میں 5دہشت گردمارے گئے ۔

مارے جانے والے دہشت گردوں میں شاہ فہد ، نو الدین ، صابرین ، شیرمان اللہ اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد نصب شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

یاد رہے کہ پانچوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں ،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

Bannu

CTD

police