Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے لمبے بھیانک خواب کا اختتام ہوگیا، مریم نواز

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا، ہم اللہ تعالیٰ کے آگے سر جھکاتے ہیں اور اس کی رہنمائی اور کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں، مریم نواز
شائع 10 اپريل 2022 11:39am

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے لمبے بھیانک خواب کا اختتام ہوگیا، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے لمبے بھیانک خواب کا اختتام ہوگیا، وقت کے ساتھ تمام نقصان کا ازالہ ہوگا، پاکستان زندہ باد، نواز شریف زندہ باد۔

مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا، ہم اللہ تعالیٰ کے آگے سر جھکاتے ہیں اور اس کی رہنمائی اور کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں، اس شخص نے ہمارے وطن کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کو پورا کرنے کیلئے ہم ایک مشکل سفر پر نکل رہے ہیں۔

Maryam Nawaz

vice president

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

no confidence motion