Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ریشم نے ’شہباز شریف' کے حق میں نعرہ لگا دیا

ریشم کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں، نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کر دیا ہے
شائع 10 اپريل 2022 12:40pm
ریشم نے کہا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ایک باب ختم ہوا ___ فوٹو فائل
ریشم نے کہا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ایک باب ختم ہوا ___ فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے سابق وزیر اعظم عمران کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر اور نئے وزیر اعظم کے متوقع امیدوار شہباز شریف کے حق میں نعرہ لگا دیا۔

مقبول فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ریشم نے مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دریں اثنا ویڈو میں ریشم کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں، نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کر دیا ہے کہ میں بھی ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے’ شہباز شریف زندہ باد‘۔ ؔ اس کے علاوہ انہوں وڈیو کی کیپچن میں لکھا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ایک باب ختم ہوا۔امید ہے یہ نیا باب سُنہرا اور تابناک ہوگا۔

تاہم اس سے قبل پاکستان کی شوبز انڈسٹری مختلف شخصیات نے سابق وزیر اعظم عمران خان حق میں سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہیں گذشتہ روز عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

Shehbaz Sharif

Pakistani Showbiz

pm imrankhan