Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو زرداری

پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 10 اپريل 2022 10:30am

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، پاکستان میں پہلی بارعدم اعتماد کامیاب کرکے تاریخ رقم ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ایوانِ زیریں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 10 اپریل 1973 میں اس ایوان نے آئین کو منظور کیا تھا، 10 اپریل 1986 کو بینظیر بھٹو اپنی جلاوطنی ختم کرکے ضیاءالحق کیخلاف جدوجہد کرنے کیلئے لاہور تشریف لائیں تھیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 اپریل 2022 ہے کو ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں 3، 4 سال اس ایوان کا رکن رہا ہوں، جتنا ان برسوں کے دوران جو سیکھا ہے، زندگی بھر نہیں سیکھا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے خوابوں کے حصول کی خواہش کو ترک نہ کریں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے، پاکستان زندہ باد۔

اسلام آباد

imran khan

PPP Chairman

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari

no confidence motion