Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، بنی گالہ روانہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پرنسپل سیکریٹری اعظم خان مستعفی ہوگئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2022 01:24am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کردیا وہ بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں۔

سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

قبلِ ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دو بار وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا، جس کے بعد انہون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس خالی کرتے ہوئے اپنے عملے کے ہمراہ بنی گالہ منتقل ہوگئے ہیں۔

ؒواضح رہے کہ کابینہ کے ارکان کا بھی وزیراعظم ہاؤس میں داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے.

imran khan

National Assembly

PTI govt