Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس کو ووٹ دیں گے؟ عامر لیاقت نے بتادیا

صحافی کے سوال کے آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں۔
شائع 09 اپريل 2022 02:32pm
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت  __ ٹوئٹر فوٹو
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت __ ٹوئٹر فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصافٓ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آج آپ کس کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں، تو جواب میں عامر لیاقت نے کہا شہباز شریف صاحب کو۔

ساتھ ہی صحافی کے سوال کے آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں۔

علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو سچ نہ کہو تو غلیظ ترین افراد کو گالیاں دینے کی ڈیوٹی سونپ دیتے ہیں۔

Shehbaz Sharif

imran khan

Aamir Liaquat Hussain

Vote of No Confidence