Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جمہوریت کو بچانے کا واحد حل انتخابات ہیں: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جہاں اپوزیشن...
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2022 04:46pm
Photo: BBC
Photo: BBC

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جہاں اپوزیشن اور حکومت عدم اعتماد کے ووٹ پر آمنے سامنے ہیں، پاکستان پر سیکیورٹی کا خطرہ منڈلا رہا ہے،جبکہ قبل از وقت انتخابات ہی واحد حل ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر ویڈیو بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان "لڑائی" کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ تنازع جاری رہا تو وہ مثبت پیش رفت کی امید نہیں رکھتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ "پاکستان کی جمہوریت کو بچانے کا واحد حل انتخابات ہیں، اگر انتخابات نہ ہوئے تو لڑائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑا واقعہ بھی ہو سکتا ہے... دہشت گرد گروہ بھی پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ادارے غیر جانبدار ہوتے ہیں، اس کی تعریف کرتے ہیں تاہم جب ملکی خودمختاری پر سوال اٹھتے ہیں تو اداروں کو غیر جانبدار نہیں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل جمعہ کو شیخ رشید نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے کا آخری آپشن اجتماعی استعفیٰ ہے ۔

Sheikh Rasheed

no trust move

AML