Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ مراسلےمیں موجود مواد کی تحقیقات ہونی چاہیئے، لیٹر کا مواد تمام اراکین اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا۔
شائع 08 اپريل 2022 05:31pm
فوٹو  — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولنگ سےمتعلق فیصلےسےقبل مواددیکھناچاہئےتھا،کل کےفیصلےسےپارلیمنٹ کی بالادستی خطرےمیں پڑگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےخودہی قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا، سپریم کورٹ کو اپنےفیصلےپرنظرثانی کرناچاہئے،سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا اپنااپناکام ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک بیرونی سازش ہے،آزادی کی حفاظت نہ کی توملک غلامی میں جاسکتاہے، سلیکٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ مراسلےمیں موجود مواد کی تحقیقات ہونی چاہیئے، لیٹر کا مواد تمام اراکین اسمبلی کےسامنے رکھا جائے گا۔

تاہم وفاقی وزیر نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل دی جائےجو معاملے کی تحقیقات کرے گی کہ سازش کہاں سے ہوئی۔

fawad chaudhry